مقبوضہ بیت المقدس ۔ 3 اگست (اے پی پی) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے6 اگست سے سے شروع ہونے والا کولمبیا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک اہلکار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ نیتن یاہو نے غزہ پٹی کے کشیدہ حالات کی وجہ سے اس دورے کو منسوخ کیا ہے۔ اسرائیل اور غزہ پٹی کے درمیان …
غزہ کی کشیدہ صورتحال، نیتن یاہو نے کولمبیا کا دورہ منسوخ کر دیا

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس ۔ 3 اگست (اے پی پی) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے6 اگست سے سے شروع ہونے والا کولمبیا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک اہلکار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ نیتن یاہو نے غزہ پٹی کے کشیدہ حالات کی وجہ سے اس دورے کو منسوخ کیا ہے۔ اسرائیل اور غزہ پٹی کے درمیان حالات شدید کشیدگی اور تناو¿ سے عبارت ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے ابھی ایک روز قبل غزہ کے لیے ایندھن اور گیس کی سپلائی کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب نیتن یاہو کو داخلی طور پر یہودی ریاست کے متنازعہ سمجھے جانے والے قانون کی منظوری پر اپوزیشن اور عرب اقلیت کی شدید مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔








