فرانس میں پاکستانی کمیونٹی نے ملی جوش و جذبہ سے قومی دن منایا

پیرس ۔ 29 اپریل (اے پی پی) فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں قیام پذیر پاکستانی کمیونٹی نے جوش و جذبہ سے پاکستان کا قومی دن منایا۔ قومی دن کی اس تقریب میں فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، فرانسیسی سول سوسائٹی کے معزز اراکین اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔ پاکستانی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فر انس میں …

پیرس ۔ 29 اپریل (اے پی پی) فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں قیام پذیر پاکستانی کمیونٹی نے جوش و جذبہ سے پاکستان کا قومی دن منایا۔ قومی دن کی اس تقریب میں فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، فرانسیسی سول سوسائٹی کے معزز اراکین اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔ پاکستانی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فر انس میں پاکستان کی مثبت ساکھ اجاگر کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور پاکستانی کمیونٹی کی اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی کمیونٹی ملک کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی میں گراںقدر کردار پر پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بعد ازاں مختلف ثقافتوں کے حامل علاقائی روایتی پاکستانی لباس میں ملبوس بچوں نے ملی نغمے گائے اور پاکستان کے قومی دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ٹیبلو پیش کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply