پشاور۔30اپریل (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیرعظم عمران خان کے وژن کے مطابق قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی اورخوشحالی کے ایک جامع پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے جس سے مذکورہ علاقوں کی نہ صرف پسماندگی کا خاتمہ ہوگا بلکہ یہ اضلاع صوبہ کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ممتاز قبائلی راہنما سابق …
قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی اورخوشحالی کے جامع پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے، گورنرخیبرپختونخوا

مزید خبریں
پشاور۔30اپریل (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیرعظم عمران خان کے وژن کے مطابق قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی اورخوشحالی کے ایک جامع پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے جس سے مذکورہ علاقوں کی نہ صرف پسماندگی کا خاتمہ ہوگا بلکہ یہ اضلاع صوبہ کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ممتاز قبائلی راہنما سابق سینیٹر حاجی عبدالرحمان فقیر سے گورنرہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں قبائلی اضلاع خصوصا مہمند ضلع کودرپیش مسائل ودیگر امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ موجودہ حکومت پہلی مرتبہ ضم شدہ قبائلی علاقوں پر اپنی پوری توجہ دے رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان خود قبائلی اضلاع کے دورے کر رہے ہیں۔ قبائلی اضلاع محنت کش اور باصلاحیت افرادی قوت کے ساتھ ساتھ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں جن سے موثر استفادہ کر نے سے مذکورہ اضلاع میںنہ صرف ترقی وخوشحالی کا انقلاب برپا ہوگا بلکہ صوبے اورملک کی معیشت کو بھی استحکام ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں لاکھوں خاندانوں کوعلاج معالجہ کے لئے صحت انصاف کارڈ ، روزگار کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی، تعلیم اورہنر سکھانے کے پروگراموں کا آغاز اور مہمندڈیم جیسے میگا پراجیکٹس کا قیام سمیت دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔







