ریسورس سنٹر سے خواتین کو کتب ، خواتین کے حوالہ سے تحقیقی مواد ، مقالہ جات، مضامین اور جرائد تک رسائی ملے گی،عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن نے قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے اشتراک سے نیشنل لائبریری میں ملکی تاریخ کے پہلے نیشنل ویمن ریسورس سنٹر کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے مابین معاہدہ طے پا چکا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے اس حوالے سے اے پی …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن نے قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے اشتراک سے نیشنل لائبریری میں ملکی تاریخ کے پہلے نیشنل ویمن ریسورس سنٹر کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے مابین معاہدہ طے پا چکا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے اس حوالے سے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ریسورس سنٹر سے خواتین کو متنوع مضامین پر مشتمل مختلف کتب ، خواتین کے موضوعات کے حوالے سے تحقیقی مواد ، مقالہ جات، مضامین اور جرائد تک رسائی ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply