پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی خواتین نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز (کل ) اتوار 7 جون کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شام 5 بجے شروع ہوں گے
قومی خواتین نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز (کل ) کراچی میں ہوں گے
اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی خواتین نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز (کل ) اتوار 7 جون کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شام 5 بجے شروع ہوں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر ثمین ملک نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی اس سلسلہ میں فیڈریشن کے ساتھ منسلک تمام صوبائی، ریجنل اور ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور منتخب ٹیم کے کھلاڑی ہانگ کانگ میں کھیلی جانے والی ایشین ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں ہانگ کانگ چین، سنگاپور، سری لنکا، ملائیشیا، بھارت، مالدیپ، تائیوان، جاپان، بحرین، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور پاکستان سمیت ایشیا بھر سے ٹاپ ٹیمیں حصہ لیں گی۔









