اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری برائے،آفس انٹرنیشنل چیپٹر(او آئی سی) ڈاکٹر عبداللہ ریار نے جمعہ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی کی طرف سے بیرون ملک نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر عبداللہ ریار کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر …
مخدوم شاہ محمود قریشی سے ڈاکٹر عبداللہ ریار کی ملاقات،وزیر خارجہ نے انھیں پارٹی کی طرف سے بیرون ملک نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری برائے،آفس انٹرنیشنل چیپٹر(او آئی سی) ڈاکٹر عبداللہ ریار نے جمعہ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی کی طرف سے بیرون ملک نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر عبداللہ ریار کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی، نہ صرف ان ممالک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔پاکستانی تارکین وطن کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام سفارتخانوں کو ھدایات جاری کی ہیں کہ وہ تارکین وطن کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ڈاکٹر عبداللہ ریار نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔







