مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہزارہ سمیت ملک بھر میں عملاً کام کر کے عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہے، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہزارہ سمیت ملک بھر میں عملاً کام کر کے عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہے،آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی ایبٹ آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہزارہ سمیت ملک بھر میں عملاً کام کر کے …

مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہزارہ سمیت ملک بھر میں عملاً کام کر کے عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہے،آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی

ایبٹ آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہزارہ سمیت ملک بھر میں عملاً کام کر کے دکھائے ہیں، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی، ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بدولت ہم عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہزارہ کو جتنے میگا پراجیکٹ دیئے گئے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، ہزارہ موٹر وے کے میگا پراجیکٹ کے بعد ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی منظوری یہاں کے عوام کیلئے تاریخی تحفے ہیں۔ وہ گذشتہ روز سردار ہاﺅس میں ویلج کونسل نگری بالا کے وائس چیئرمین سردار اکرم عرف لڈو اور کونسلر فضل رحیم سمیت دیگر اہم شخصیات کی اپنی برادری اور جنبہ سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply