مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ای سی سی رمضان کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین اور ایم ڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے وزیر ریلوے کے تحفظات کو دور کریں۔ جمعہ …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ای سی سی رمضان کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین اور ایم ڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے وزیر ریلوے کے تحفظات کو دور کریں۔ جمعہ کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے دوران شیخ رشید احمد کی جانب سے بطور چیئرمین ای سی سی رمضان کمیٹی استعفیٰ کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے شیخ رشید احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ کمیٹی کی سربراہی کو نہ چھوڑیں ، و زیراعظم عمران خان کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کوریلیف دینے کا پروگرام متاثرہونے کا خدشہ ہے لہٰذا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے سربراہ کو یہ ذمہ داری دی جارہی ہے کہ وہ شیخ رشید احمد کو یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کے رمضان پیکیج کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں اور ان کے تحفظات کو دور کریں تاکہ کمیٹی خوش اسلوبی سے اپنی خدمات انجام دے سکے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ای سی سی رمضان کمیٹی کا سربراہ بنایا تھا جس کے ممبران میں وزیر تجارت رزاق دائود، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر بجلی عمر ایوب، وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات خسرو بختیار اور وزیر اعظم کے مشیر پٹرولیم بابر ندیم شامل ہیں۔ اس کمیٹی کے اب تک تین اجلاس ہو چکے ہیں جس میں یوٹیلٹی سٹور کے ذریعے عوام کو دوارب کا ریلیف دینے کے امورپر غور کیا گیا ہے۔ وزیر تجارت رزاق دائود نے بھی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد ایک تجربہ کار وزیر ہیں ان کے تجربے سے استفادہ ہونا چاہئے۔ 2 مئی کو ای سی سی رمضان کمیٹی کے چیئرمین شیخ رشید احمد کی سربراہی میں کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین ای سی سی رمضان کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے تحفظات سے متعلق خط مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کولکھا تھا جس میں تمام امور پر روشنی ڈالی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply