راولپنڈی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا،قیام امن کی بدولت ملک میںفنون لطیفہ کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں ،نیشنل کالج آف آرٹس پر امن اور خوبصورت پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں مصروف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز …
مصور پر امن اور خوبصورت پاکستان کا تشخص اجاگر کرتے ہیں ،بلیغ الرحمٰن

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا،قیام امن کی بدولت ملک میںفنون لطیفہ کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں ،نیشنل کالج آف آرٹس پر امن اور خوبصورت پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں مصروف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیشنل کالج آف آرٹس راولپنڈی کیمپس میں ”فساد زدہ علاقوں میں ثقافتی اقدار کا عکس “ کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں جس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت بر سراقتدار آئی تو ملک میں دہشت گردی کا دوردورہ تھا تاھم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے فوج ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی باہم مشاورت سے نئی پالیسیاں تشکیل دیں جس کے نتیجے میں 2017تک ملک میں دہشت گردی کا گراف تیزی سے نیچے آیا ہے ،حکومتی اقدامات کی بدولت کراچی میں دہشت گردی ،قتل و غارت اور جرائم کا خاتمہ ہوا ،کوئٹہ ،بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ۔








