مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ نے کشمیری طلباءپر بھارتی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا

سری نگر ۔ 2 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ایکبار پھر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری طلباءکو 15اگست کو ہونے والی بھارتی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے ایک نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل کی طرف سے سرینگر کے ایک اخبار میں شائع خبر میںکہا گیا کہ …

سری نگر ۔ 2 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ایکبار پھر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری طلباءکو 15اگست کو ہونے والی بھارتی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے ایک نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل کی طرف سے سرینگر کے ایک اخبار میں شائع خبر میںکہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں کے طلباءپر دباﺅ ڈالا جارہا ہے کہ وہ 15اگست کو اسلام آباد ڈاک بنگلو میںہونے والی بھارتی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کریں۔