ملک بھر کی طر ح کو ئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عیدالاضحیٰ عقیدت واحترام سے منائی گئی ‘ صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت اقداما ت

کوئٹہ۔ 12اگست (اے پی پی) ملک بھر کی طر ح کو ئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عیدالاضحیٰ عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت اقداما ت کئے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 258چھوٹے بڑے مقامات پر فرزندان توحید نے نماز عیدالضحیٰ ادا کی۔سکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ کے دس مقامات اور …

کوئٹہ۔ 12اگست (اے پی پی) ملک بھر کی طر ح کو ئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عیدالاضحیٰ عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت اقداما ت کئے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 258چھوٹے بڑے مقامات پر فرزندان توحید نے نماز عیدالضحیٰ ادا کی۔سکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ کے دس مقامات اور عیدگاہوں کو حساس قراردیا گیا تھا۔ جہاں پولیس ، ایف سی، آر آر جی، اے ٹی ایف اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ حساس عیدگاہوں اور مقامات پر واک تھرو گیٹ نصب کرکے سرچنگ ، سوئپنگ اور چیکنگ کرکے تمام افراد کو داخلے کی اجازت دی گئی۔پولیس انتظامیہ کی جانب سے شہر میں تفریح کی غرض سے منعقدہ پروگرامز کے لئے خصوصی اجازت نامے جاری کئے گئے تھے ۔ تمام علاقوں کے متعلقہ ایس پیز اور ڈی ایس پیزچاند رات سے لے کر نماز عید کی ادائیگی تک اپنے علاقوں کی عید گاہوں اور نماز کے لئے مختص مقامات کا مسلسل جائزہ لیتے رہے۔