اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا ہے کہ ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی طرف گامزن اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔ جمعہ کو یہاں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے …
ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی طرف گامزن اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا ہے کہ ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی طرف گامزن اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔ جمعہ کو یہاں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کی صورتحال بہتر ہوئی ہے تاہم غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاری کیلئے قوانین میں مزید بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور کاروباری لاگت کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جس سے پاکستان کی رینکنگ بڑھے گی، رواں سال کے دوران حکومت کی مو¿ثر پالیسیاں اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالہ سے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مو¿ثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔







