راولپنڈی ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا جائے گا اور اس کے لئے تمام دستیاب وسائل فراہم کئے جائیں گے- وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے گذشتہ روز اپنی نئی وزارت کا چارج سنھالااور وزارت دفاع آمد پر سینئر افسران اور سٹاف نے اُن کا استقال کیا۔ وفاقی وزیر کو وزارت‘اس …
ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے گا، وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیر خان

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا جائے گا اور اس کے لئے تمام دستیاب وسائل فراہم کئے جائیں گے- وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے گذشتہ روز اپنی نئی وزارت کا چارج سنھالااور وزارت دفاع آمد پر سینئر افسران اور سٹاف نے اُن کا استقال کیا۔ وفاقی وزیر کو وزارت‘اس کے متعلقہ ذیلی اداروں اورکارکردگی کے بارے میں بتایا گیا- اس موقع پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع خصوصاً مسلح افواج کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور اس ضمن میں حکومت تمام دستیاب وسائل فراہم کرے گی۔








