اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بلوچستان کی حقیقی صلاحیت سے استفادہ کرنے اور اسے ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے حکومت پُرعزم ہے۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق بلوچستان کو مختلف سماجی واقتصادی منصوبوں اور سکیموں خصوصاً غربت کے خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا …
موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، حکام پلاننگ کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بلوچستان کی حقیقی صلاحیت سے استفادہ کرنے اور اسے ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے حکومت پُرعزم ہے۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق بلوچستان کو مختلف سماجی واقتصادی منصوبوں اور سکیموں خصوصاً غربت کے خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے اور شہروں کی طرف لوگوں کی نقل مکانی کے رجحان کو کم کرنے کے لئے بلوچی شہروں کی ترقی پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری سے ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔







