میانمار میں سیلاب کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر

ینگون ۔ 2 اگست (اے پی پی) جنوب مشرقی میانمار میں مون سون کی بارش کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ مزید سیلابی ریلوں کی وجہ سے صورتحال زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق چار صوبوں میں ایک بڑی زرعی اراضی زیر آب ہے اور امدادی کارکن کشتیوں کے ذریعے متاثرین تک پہنچنے کی کوشش …

ینگون ۔ 2 اگست (اے پی پی) جنوب مشرقی میانمار میں مون سون کی بارش کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ مزید سیلابی ریلوں کی وجہ سے صورتحال زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق چار صوبوں میں ایک بڑی زرعی اراضی زیر آب ہے اور امدادی کارکن کشتیوں کے ذریعے متاثرین تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ متاثرین اپنا گھر بار چھوڑنا نہیں چاہتے یا پھر وہاں سے نکل نہیں سکتے ہیں۔ اٹھائیس ہزار افراد سیلابی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو انہیں خوراک کی فراہمی کا سلسلہ بھی منقطع ہو سکتا ہے۔