وزارت اطلاعات و نشریات سندھ میں اربوں روپے کرپشن میں ملوث ملزموں کی عبوری ضمانت سندھ ہائی کورٹ سے مسترد نیب کراچی نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے وزارت اطلاعات و نشریات سندھ میں اربوں روپے کرپشن میں ملوث ملزموں سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل …
نیب کراچی نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
وزارت اطلاعات و نشریات سندھ میں اربوں روپے کرپشن میں ملوث ملزموں کی عبوری ضمانت سندھ ہائی کورٹ سے مسترد
نیب کراچی نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے وزارت اطلاعات و نشریات سندھ میں اربوں روپے کرپشن میں ملوث ملزموں سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت سندھ ہائی کورٹ سے مسترد ہونے پر ان کو گرفتار کر لیا، گرفتار کئے گئے ملزمان میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل انعام میمن، سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات سندھ ذوالفقار علی شلوانی، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈورٹائزمنٹ) محکمہ اطلاعات سندھ منصور احمد راجپوت، سابق انفارمیشن آفیسر محکمہ اطلاعات سارنگ لطیف چانڈیو، سابق سیکشن افسر محکمہ اطلاعات الطاف حسین میمن، سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر میسرز ایورنیو کنسپٹس پرائیویٹ لمیٹڈ عاصم امیر خان سکندر، چیف ایگزیکٹو آفیسر اورینٹ کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ مسعود ہاشمی، ڈائریکٹر میسرز ایڈرٹس کراچی پرائیویٹ لمیٹڈ سلمان منصور، روزنامہ میلان کے پروپرائیٹر عمر شہزاد، پروپرائیٹر میسرز میڈیا پاور لنک سیّد نوید اور کمپنی سیکرٹری میسرز ایورنیو کنسپٹس پرائیویٹ لمیٹڈ محمد حنیف شامل ہیں۔ ملزمان پر 2013ءاور 2015ءکے دوران آگاہی میں 7 ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو غیر قانونی ادائیگیاں کرکے 5 ارب 76 کروڑ 64 لاکھ 79 ہزار 766 روپے خوردبرد کا الزام ہے۔ ملزمان پر ایک دوسرے سے مل کر من پسند ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو قواعد کے برعکس اور مہنگے ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ ملزمان کو سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔








