نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپین شپ کا آغاز (کل) پشاور میں ہو گا

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام، خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپین شپ (کل) اتوار 7 جون سے قیوم سٹیڈیم پشاورمیں شروع ہوگی

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام، خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپین شپ (کل) اتوار 7 جون سے قیوم سٹیڈیم پشاورمیں شروع ہوگی۔ گزشتہ روز اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈئیر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔چیمپئن شپ 10 جون تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔