اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزارت اور اس کے ذیلی اداروں میں صوبائی کوٹہ پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر میر کبیر شاہی، سسی پلیجو اور سکندر میندھرو کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس کے ذیلی …
وزارت اور اس کے ذیلی اداروں میں صوبائی کوٹہ پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے’ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزارت اور اس کے ذیلی اداروں میں صوبائی کوٹہ پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر میر کبیر شاہی، سسی پلیجو اور سکندر میندھرو کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس کے ذیلی اداروں میں اس وقت 5319 ملازمین کام کر رہے ہیں۔ ملازمین کی بھرتیوں میں صوبائی کوٹہ پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 200 افراد مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی کے سندھ میں بھی کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ سینیٹر عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کا کسٹمر کیئر کا نظام فعال ہے اور صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔







