اسلام آباد ۔18 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کو زرعی قرضوں کی شرح سود 10 فیصد سے کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیخ فیاض الدین نے کہا کہ زراعت پیشہ لوگوں سے کئے گئے وعدے حکومت کو پورے کرنے چاہئیں‘ مسلم لیگ (ن) کے رکن اور پارلیمانی سیکرٹری راﺅ اجمل خان …
وزارت خزانہ سے زرعی قرضوں پر سود کی شرح 10 فیصد سے کم کرنے کی درخواست کی ہے، سکندر حیات بوسن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔18 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کو زرعی قرضوں کی شرح سود 10 فیصد سے کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیخ فیاض الدین نے کہا کہ زراعت پیشہ لوگوں سے کئے گئے وعدے حکومت کو پورے کرنے چاہئیں‘ مسلم لیگ (ن) کے رکن اور پارلیمانی سیکرٹری راﺅ اجمل خان نے مطالبہ کیا کہ زرعی قرضوں پر شرح سود 10 فیصد سے کم کی جائے۔ اس کے جواب میں وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا کہ ان کی شکایات درست ہیں‘ ہم نے وزارت خزانہ سے درخواست کی ہے کہ شرح سود 10 فیصد سے کم کی جائے۔ بنک ریکوری کو مدنظر رکھ کر قرضوں پر شرح سود کا تعین کرتے ہیں۔ بنکوں کو زرعی قرضوں کے حوالے سے باوسائل بنایا جائے۔ غوث بخش مہر نے کہا کہ مرکز کی طرف سے کاشتکاروں کو خصوصی گرانٹ ملنی چاہیے۔








