اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ 1440ھ 2019 /ء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں تمام اہلِ وطن کو دلی عید مبارک باد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی ہے کہ سب کی زندگی میں اس طرح کے خوشی کے مواقع بار بار آتے رہیں،انھوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل …
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ 1440ھ 2019 /ء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں تمام اہلِ وطن کو دلی عید مبارک باد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی ہے کہ سب کی زندگی میں اس طرح کے خوشی کے مواقع بار بار آتے رہیں،انھوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے ، آج کے دن ان عظیم شخصیات نے اطاعت اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی،قربانی کا جذبہ ایک ایسا عمل ہے جس کے بغیر دنیا میں کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی ،قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرناہے،وطن عزیز معاشی اور معاشرتی لحاظ سے جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس میںہم سب کے لئے معاشی بہتری کے حوالے سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات میں بھرپور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز اس معاشی بحران سے نکل سکے جس کا خمیازہ پوری قوم کو مہنگائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑرہاہے،وطن عزیز کو معاشی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہی پوری قوم کی آرزو ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے، آج کے دن ان عظیم شخصیات نے اطاعت اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی،یہ عمل خالق کائنات کو ایسا پسند آیا کہ اسے قیامت تک کے لیے اُمت محمدیۖکے لئے عبا دت کی حیثیت سے لازم قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ ایک ایسا عمل ہے جس کے بغیر دنیا میں کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی ،قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرناہے،یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا راستہ مہیا کرتاہے جو اسے صبر آزمالمحات و حالات اور بڑی سے بڑی مشکل صورتحال میں بھی راہ راست سے بھٹکنے نہیں دیتا۔ انھوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ ہر قسم کی مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کانام ہے، جو اقوام ایسے اوصاف کی حامل ہوتی ہیں وہی حقیقت میں ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرپاتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج وطن عزیز معاشی اور معاشرتی لحاظ سے جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس میںہم سب کے لیے معاشی بہتری کے حکومتی اقدامات میں بھرپور تعاون کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز اس معاشی بحران سے نکل سکے جس کا خمیازہ پوری قوم کو مہنگائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑرہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کو معاشی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرناہی پوری قوم کی آرزو ہے جسے ہم سب کو مل کر حقیقت کا روپ دینا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہم سب کو عیدالاضحیٰ کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنارفرمائے اورجذبہ ایثاروقربانی پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔








