وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ترکی کے غیر ملکی اقتصادی تعلقات بورڈ سے ملاقات میں اظہار خیال

استنبول ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترک تاجروں، کاروباری افراد اور بڑی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص پن بجلی، کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے، کان کنی، بینکاری اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کے موقع پر ترکی کے غیر ملکی اقتصادی تعلقات کے …

استنبول ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترک تاجروں، کاروباری افراد اور بڑی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص پن بجلی، کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے، کان کنی، بینکاری اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کے موقع پر ترکی کے غیر ملکی اقتصادی تعلقات کے بورڈ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے کاروباری گروپ فوڈ پراسسنگ انڈسٹری بالخصوص دودھ اور پھلوں کی مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے راستے ہمارے ہمسایہ خلیجی ممالک اور وسط ایشیاءکے ممالک کو برآمدات کے مواقع موجود ہیں۔ بنیادی ڈھانچہ، ٹرانسپورٹ، بیوریجز اور الیکٹرانک کے شعبوں میں ترکی کی بعض کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں مزید کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا۔ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں مشترکہ منصوبے بھی قابل عمل آپشن ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس بھرپور کپاس کی پیداوار اور انتہائی تربیت یافتہ افرادی قوت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار کیلئے کھلا ہے اور آپ کی سرمایہ کاری کی قدر کرتا ہے اور منافع کمانے کا بہترین ریکارڈ ہے۔ ملکی معیشت کے حوالہ سے وزیراعظم نے کہا کہ 20 کروڑ آبادی کے ملک پاکستان کی شرح نمو 5 فیصد ہے، وافر ہنر مند اور نیم ہنرمند نوجوان افرادی قوت موجود ہے اور پاکستان مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیاءاور جنوبی ایشیاءاور مشرقی ایشیاءکے درمیان جنوبی ایشیاءکی سب سے زیادہ آزاد معیشت ہے۔

Leave a Reply