وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے فرض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروںکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہاکہ اس قسم کے بزدلانہ حملے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے فرض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروںکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہاکہ اس قسم کے بزدلانہ حملے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے دہشت گردی کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ الللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

Leave a Reply