وزیراعظم عمران خان ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بل لا رہے ہیں ‘ وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کا جواب

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈر تو ایک ڈکٹیٹر کے وزیراعلیٰ بھی رہے ہیں انہیں سطحی باتوں میں نہیں پڑنا چاہیے' ایران میں وزیراعظم کے بیان کو اس کے اصل تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے' وزیراعظم عمران خان ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں' نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈر تو ایک ڈکٹیٹر کے وزیراعلیٰ بھی رہے ہیں انہیں سطحی باتوں میں نہیں پڑنا چاہیے’ ایران میں وزیراعظم کے بیان کو اس کے اصل تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے’ وزیراعظم عمران خان ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں’ نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کی ایک لمبی فہرست ہے’ ہم نے درخواست کی کہ 6′ 7 چیزوں پر اتفاق کرکے ترمیم کرلیں’ ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بل لا رہے ہیں ‘ یہ سیاست کا معاملہ نہیں ہے’ اپوزیشن بھی ہمارا ساتھ دے تاکہ پاکستان کو ترقی کی طرف لے جایا جاسکے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے میرے حوالے سے ایک ڈکٹیٹر کی وکالت کرنے کی بات کی ہے حالانکہ ان کے لیڈر تو ایک ڈکٹیٹر کے وزیراعلیٰ بھی رہے ہیں، میں نے تو ایسا کچھ نہیں کیا، اتنی بات کرنی چاہیے جتنی ہضم بھی کی جاسکے، سطحی باتوں پر میں نہیں پڑتا، انہیں بھی نہیں پڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کی ایک لمبی فہرست ہے اور ہم نے ان سے درخواست کی کہ پانچ چھ چیزوں پر اتفاق کرلیتے ہیں اور قانون میں ترمیم کرلیں، یہ یہ ارتقائی عمل ہے جو بعد میں بھی ہوتا رہے گا اور ہماری بھی جو تجاویز ہیں اس میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق نے یہاں پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست دینے کی بات کی ہے’ انہیں درخواست دینے سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن وزیراعظم کے بیان کا انہیں مکمل طور پر مطالعہ کرنا چاہیے اور اس کے صحیح تناظر میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو جس حد تک میں جانتا ہوں ان کی کوشش ہے کہ ملک کے لئے کچھ کیا جائے۔ ہم نئے بل لا رہے ہیں’ یہ بل عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہے اس میں سیاست کی کوئی بات نہیں۔ اپوزیشن کو بھی اس سلسلے میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply