وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تقریب سے خطاب

سیالکوٹ۔10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں باوقار مقام دلانے کیلئے صنعت کے میدان میں آگے بڑھانا ضروری ہے ، پاکستان کو ریاست مدینہ کے ماڈل پر چلانے کیلئے صنعتوں کو فروغ دیکر غریب محنت کش مزدور کے گھر کا چولہا جلائیں گے، وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ کی صنعت …

سیالکوٹ۔10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں باوقار مقام دلانے کیلئے صنعت کے میدان میں آگے بڑھانا ضروری ہے ، پاکستان کو ریاست مدینہ کے ماڈل پر چلانے کیلئے صنعتوں کو فروغ دیکر غریب محنت کش مزدور کے گھر کا چولہا جلائیں گے، وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں سپورٹ فیسلیٹی سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بدترین معیشت ورثہ میں ملی اور بجٹ کا خسارہ ناقابل بیان ہے مگر وزیراعظم عمران خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور انتشار کی صورتحال پر قابو پایا۔ معاون خصوصی اطلاعات نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کی اصل وجہ دو قومی نظریہ ہے اور آج ہم قائداعظم کے دو قومی نظریے کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور دو قومی نظریے کی نفی کرنے والے آج پچھتا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک سال میں جو اصلاحاتکی ہیں وہ پچھلے 72 سال میں نہیں ہوئیں اور عمران خان ملک کی حالت بہتر بنا کر اپنی قیادت کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے سامراجی قوت سے جنگ لڑی اور عمران خان سامراجی نظام بدلنے کی جنگ لڑ کر مفاداتی ٹولہ کو شکست دیں گے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے اخراجات کم کرکے ترقی کا سفر شروع کیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے ، 14 اگستکو جب اپنی فیکٹری یا گھر میں پاکستان کے پرچم لہرائیں گے تو ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرائیں گے اور 15 اگست کو سیاہ پرچم لہرا کر اور اپنے بازوں پہ سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرکے ہندوستان کا سیاہ مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔