وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی مقبولیت میں کمی کا دعویٰ کرنے والوں کو ہر جگہ عمران خان کے کھلاڑی نظر آئیں گے، مشکلات کے باوجود عوام ملکی ترقی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم نے بطور معاون خصوصی تقرری کرکے مجھ پر اور حلقے …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی مقبولیت میں کمی کا دعویٰ کرنے والوں کو ہر جگہ عمران خان کے کھلاڑی نظر آئیں گے، مشکلات کے باوجود عوام ملکی ترقی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم نے بطور معاون خصوصی تقرری کرکے مجھ پر اور حلقے کے عوام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات مقرر ہونے کے بعد اتوار کو پہلی مرتبہ اپنے انتخابی حلقے کے دورے پر روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی بھی تھے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومتی مقبولیت میں کمی کا دعویٰ کرنے والوں کو اب ہر جگہ عمران خان کے کھلاڑی ہی نظر آئیں گے،حکومتی مقبولیت میں کمی کا دعویٰ کرنے والوں کوسیالکوٹ میں بتائیں گے کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین لیدڑ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے میری بطور معاون خصوصی تقرری کرکے مجھ پر اور حلقے کے لوگوں پر اعتماد کااظہار کیا ہے، مشکلات کے باوجود عوام ملکی ترقی کے لیے وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر ہونے کے بعد پہلی بار اپنے حلقے کا دورہ کررہی ہیں ، وزیر آباد، سمبڑیال، سیالکوٹ اور حلقے کے کارکن معاون خصوصی کا بھر پور استقبال کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply