وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی اجلاس پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کی نظریاتی جماعت کرپشن کے ہاتھوں شہید ہوچکی ہے جس کا ہمیں دلی افسوس ہے، بلاول جب آپ ایک سال کے تھے تو آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جنہیں آج آپ جیل میں جا کر ملتے ہیں۔ پیر کو بلاول بھٹو …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کی نظریاتی جماعت کرپشن کے ہاتھوں شہید ہوچکی ہے جس کا ہمیں دلی افسوس ہے، بلاول جب آپ ایک سال کے تھے تو آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جنہیں آج آپ جیل میں جا کر ملتے ہیں۔ پیر کو بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی اجلاس کے حوالے سے ردعمل میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب آپ ایک سال کے تھے تو آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جنہیں آج آپ جیل میں جا کر ملتے ہیں، کرپشن کی زد میں آئی دونوں جماعتوں کی زبان، بیان اور اقدام ایک ہوچکا ہے، بہتر ہوتا (ن) لیگ پارلیمانی اجلاس میں لاپتہ اپوزیشن لیڈر سے ٹی ٹیز، پاپڑ اور ریڑھی والے کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات پوچھتی؟ انہوں نے کہا کہ عوام کے پیٹ اور جیب خالی ہیں کیونکہ آپ کی جماعت اور راہنماو¿ں نے نظریات کی سیاست کو دفن کر کے ذاتی مفادات اور کاروبار کے نظریہ کو گلے لگایا، جب کرپشن کے مقدمات کی سماعت ہوتی ہے، دو جماعتوں کے رہنماﺅں کو آئین، جمہوریت اور عوام کی یاد ستانے لگتی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میاں صاحبان کو آج بھی اپنی ہی صحت کی فکر ہے،کاش انہوں نے قوم کی صحت کا بھی خیال کیا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے لاپتہ قائد لندن کی پر آسائش فضا میں بیٹھ کر کس منہ سے پاکستان کے عوام کی مشکلات اور مسائل کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے نام پر اپنے پیٹ بھرنے والوں کی جمہوریت اور جمہوری سوچ سے پاکستان کے باشعور عوام آگاہ ہیں، قوم نے عمران خان کو منتخب کرکے ان کی موروثی سیاست کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جذباتی باتیں کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، جعلی اور بے نامی اکاو¿نٹس اور اثاثوں کا جواب دینا ہو گا، عوام کا لوٹا ہوا مال عوام کو واپس لوٹانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ کے مال کی برآمدگی کی بات کریں تو وہ عوام کے حقوق کا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں، عوام کے درد میں نڈھال ا پوزیشن ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز دے، ہم خوش آمدید کہیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply