وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کابیان

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پاک فوج دھرتی کی حفاظت کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں'افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہئے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر …

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پاک فوج دھرتی کی حفاظت کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں’افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہئے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنا آج ارض وطن پر نثار کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کی قیادت اب بھی افغانستان کی تعریف کرے گی یا لر و بر کا نعرہ لگائے گی’پی ٹی ایم کے قائدین پاکستانی ریاستی اداروں پر تنقید بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہید ہونے والے جوانوں کی کیا افغانستان میں نماز جنازہ ہوگی ؟یا یہ پھر صرف پی ٹی ایم والوں کے لیے ہے؟انہوں نے کہا کہ سرحد پر باڑ کی تنصیب خیبرپختونخوا کے عوام کی حفاظت کے لئے ہے،کیا پی ٹی ایم ان قوتوں کے خلاف آواز بلند کرے گی جو فینسنگ کے خلاف ہیں؟پی ٹی ایم بتائے کہ اس دہشت گردی کے پیچھے کون ہے ؟

مزید خبریں

Leave a Reply