وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل سنگل ونڈو پر دوسری سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے نیشنل سنگل ونڈو (این ایس ڈبلیو) پر دوسری سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں تجارت کے حوالے سے این ایس ڈبلیو پاکستان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ممبر کسٹم (آپریشنز) نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے این ایس ڈبلیو سسٹم کے تصور اور فوائد کے …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے نیشنل سنگل ونڈو (این ایس ڈبلیو) پر دوسری سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں تجارت کے حوالے سے این ایس ڈبلیو پاکستان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ممبر کسٹم (آپریشنز) نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے این ایس ڈبلیو سسٹم کے تصور اور فوائد کے حوالے سے این ایس ڈبلیو پر عملدرآمد سے سرحد کے آر پار تجارت کے فروغ اور ملک کے اندر بزنس کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ٹی او فیسیلی ٹیشن ایگریمنٹ کے تحت نیشنل سنگل ونڈو کا قیام بنیادی ضرورت ہے، اس معاہدے پر پاکستان نے بھی دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر پاکستان میں نیشنل سنگل ونڈو سسٹم پر عملدرآمد کے لئے متحرک کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد سرحد کے آر پار تجارت کے لئے معاونت فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو ہدایات دیں کہ دوست ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ میں مدد کے لئے موجودہ قوانین اور ریگولیشنز کو سادہ اور آسان بنایا جائے۔ انہوں نے ایف بی آر کو کہا کہ وہ این ایس ڈبلیو کی باقاعدہ منظوری سے قبل این ایس ڈبلیو کے قیام کے لئے بزنس پلان پر مزید مشاورت تیز کی جائے اور اتفاق رائے پیداکیا جائے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے پاکستان کسٹم کو این ایس ڈبلیو پر عملدرآمد کے لئے اکتوبر 2017ءسے پاکستان کسٹم کو کلیدی ایجنسی کا درجہ دیا تھا۔ پاکستان کو ڈبلیو ٹی او ٹریڈ فیسلی ٹیشن ایگریمنٹ کے تحت 2022ءتک این ایس ڈبلیو قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply