اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کام شروع کیا‘ ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے اہم و موثر اقدامات کیے‘ ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے‘ ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کیا جا رہا ہے‘ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کام شروع کیا‘ ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے اہم و موثر اقدامات کیے‘ ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے‘ ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کیا جا رہا ہے‘ وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی کے لیے برآمدات میں اضافے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے‘ موجودہ حکومت نے ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے بھی اہم و موثر اقدامات کیے اور ٹیکس محصولات میں اس اضافے کی وجہ سے صوبوں کو 1900ارب روپے منتقل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا تو صوبوں کو 1200ارب روپے دئیے گئے تھے جبکہ ہم نے اس سال صوبوں کو 1900ارب روپے سے بھی زیادہ دئیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سالوں میں 10 ہزار میگا واٹ کے بجلی کے نئے منصوبے شروع کیے اور اس بجلی کو قومی گرڈ سسٹم میں شامل کیا۔ اگلے سالوں میں 20 ہزار میگا واٹ بجلی کے اور منصوبے بھی لگیں گے۔








