لاہور۔29 اپریل(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور میڈیا سے متعلق حکمت عملی پر غورکیاگیا، ایم پی اے گلریز افضل چن بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن احتساب سے خوفزدہ ہے،کسی چورکو بھاگنے نہیں …
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔29 اپریل(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور میڈیا سے متعلق حکمت عملی پر غورکیاگیا، ایم پی اے گلریز افضل چن بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن احتساب سے خوفزدہ ہے،کسی چورکو بھاگنے نہیں دیں گے،پاکستان کے عوام قومی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب چاہتے ہیں،پنجاب میں تعلیم اورصحت کی سہولتوں کی فراہمی پر بھر پورتوجہ دے رہے ہیں جبکہ پسماندہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں،صوبے بھر کے اضلاع کا خود دورہ کرکے زمینی حقائق کا جائزہ لے رہا ہوں،عوامی خدمت کے مشن میں کسی کو حائل ہونے کی اجازت نہیں دو نگا، ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں اب عوامی نمائندوں کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارعوام کی فلاح وبہبود کیلئے حقیقی معنوں میں کوشاں ہیں۔







