لاہور۔2 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پنجاب سے تعلق رکھنے و الے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شریک تھے۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورانہیں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان بزدار محنتی،دیانتدار اورشریف النفس سیاسی رہنماء ہیں۔ …
وزیراعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد میں پنجاب سے تعلق رکھنے و الے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔2 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پنجاب سے تعلق رکھنے و الے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شریک تھے۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورانہیں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان بزدار محنتی،دیانتدار اورشریف النفس سیاسی رہنماء ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سردار عثمان بزدار کا بطوروزیراعلیٰ پنجاب انتخاب مستحسن اقدام ہے۔ ارکا ن قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی صوبے کی ترقی کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ارکان اسمبلی نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کو حلقے کے عوام کی رائے اورعوامی ضروریات کے منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو عوامی مسائل کے فوری حل اورترقیاتی منصوبوں میں ان کی رائے کو اہمیت دینے کی بھر پور یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی عزت اور وقار مقدم ہے۔ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سمیت ارکان قومی اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔قبل ازیںسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایوان کو غیر جانبداری اورخوش اسلوبی سے چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کردار کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے اورعوامی مسائل کے فوری حل پر توجہ دے رہی ہے۔مہنگائی کے کنٹرول اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ۔







