اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے رکن قومی اسمبلی افتخار الدین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران چترال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ رکن قومی اسمبلی افتخار الدین نے چترال کے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے رکن قومی اسمبلی افتخار الدین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے رکن قومی اسمبلی افتخار الدین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران چترال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ رکن قومی اسمبلی افتخار الدین نے چترال کے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر اپنے علاقے کے عوام کی جانب سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام ترقیاتی منصوبوں کے اجراءاور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے مشکور ہیں اور ترقی کے سفر میں حکومت کے ساتھ ہیں۔








