وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر چنگ سائیکیون کی قیادت میں وفد سے گفتگو

کورین کمپنیاں خصوصی اقتصادی زونز میں اپنے یونٹس قائم کرسکتی ہیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر چنگ سائیکیون کی قیادت میں وفد سے گفتگو کورین کمپنیوں کو توانائی ، معدنیات، زرعی صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ کوریا …

کورین کمپنیاں خصوصی اقتصادی زونز میں اپنے یونٹس قائم کرسکتی ہیں
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر چنگ سائیکیون کی قیادت میں وفد سے گفتگو
کورین کمپنیوں کو توانائی ، معدنیات، زرعی صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط شاندار سفارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دنوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر چنگ سائیکیون کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے منگل کووزیر اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم نے دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کورین کمپنیوں کو پاکستان کے آزادانہ سرمایہ کاری ماحول سے بھرپور استفادہ کرنے اور توانائی ، معدنیات، زرعی صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں بالخصوص سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا پاکستان کی حکومت نے خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے ہیں اور کورین کمپنیاں ان زونز میں اپنے یونٹس قائم کرسکتی ہیں۔چنگ سائیکیون نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ جنوبی کوریا کے وفد میں ارکان پارلیمان کم دونگ، بیونگ گگ، ہونگ مون پائیو، بائیک جائی ہون، آن گیو بیک اور لی ون ووک شامل تھے۔

Leave a Reply