اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلی فون کیا اور مقبوضہ کشمیر میں پیداہونے والی موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوںکی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان کا صدر روحانی کو یہ ٹیلی فون بھارتی مقبوضہ کشمیر میں …
وزیر اعظم عمران خان کا ایرانی صدر حسن روحانی کو ٹیلی فون

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلی فون کیا اور مقبوضہ کشمیر میں پیداہونے والی موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوںکی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان کا صدر روحانی کو یہ ٹیلی فون بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے متعلق عالمی رہنماﺅں کو آگاہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی بین الاقوامی سطح پر مسلمہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام سے آگاہ کیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مزید برآں مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت میں کوئی بھی تبدیلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ وزیر اعظم نے خاص طور پربھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میںکریک ڈاﺅں کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے سنگین خدشے کو اجاگر کیا اور زور دیا کہ عالمی برادری کو کسی بڑی تباہی سے بچنے کے لئے فوری کردار ادا کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو آگاہ کیا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنے کے لئے پاکستان نے بارہا بھارت پر زور دیا ہے اور مسلسل کوششوں کی ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو پرامن زندگی بسر کرنے کے لئے تمام قانونی حقوق اور سہولیات کے استعمال کا حق ملنا چاہئے۔ صدر حسن روحانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد اور قتل وغارت گری کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر ایران کے اصولی موقف اور ایرانی قیادت کی جانب سے کشمیری عوام کی خیر خواہی اور حقوق کے لئے اٹھنے والی مسلسل بھرپور حمایتکو سراہا ۔








