وزیر اعظم عمران خان کی ملائیشیا کے سابق وزیر ادریس جالا سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروںکو راغب کرنے اور ان کی سہولت کے لئے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے، اس مقصد کے لئے ابتدائی کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے یہ بات ملائیشیا کے سابق وزیر ادریس جالا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروںکو راغب کرنے اور ان کی سہولت کے لئے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے، اس مقصد کے لئے ابتدائی کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے یہ بات ملائیشیا کے سابق وزیر ادریس جالا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب، کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک پیچا متھو الینگوآن اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔ ادریس جالا نے ریونیو، برآمدات ،سرمایہ کاری، ہاﺅسنگ، ڈیجیٹائزیشن اورسیاحت سمیت حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کے ترجیحی شعبہ جات میں اصلاح اور کامیاب نتائج کے حصول کے لئے تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعظم نے تجاویز کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ حکومت سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو سہولت دینے اور کاروبار کے مشکل و پیچیدہ طریقہ ہائے کار کو دور کرنے کے لئے حکومتی ضابطوں میں بنیادی تبدیلیاں درکار ہیں۔ تمام شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ حکومت پر اخراجات کا بوجھ کم ہو ۔ وزیرا عظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ادریس جالااور ان کے رفقاءکار کے ساتھ اجلاس کئے جائیں تاکہ حکومت کے ترقیاتی اور ادارہ جاتی اصلاحاتی ایجنڈے کے ترجیحی شعبوںکو مو¿ثر منصوبہ بندی کی جا سکے۔ واضح رہے کہ ادریس جالا نے ملائیشین وزیر اعظم کے محکمے میں وزیر اور پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ڈلیوری یونٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ اس یونٹ کو 2020ءتک ملائیشیا کو اعلیٰ آمدنی کے مرتبے کاحامل ملک بانے کی طرف پیش قدمی کے لئے درکار اقدامات اٹھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply