اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے وفد نے ملاقات کی ۔پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت نے معاون خصوصی کو ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے پی ایف یو جے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے وفد نے ملاقات کی ۔پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت نے معاون خصوصی کو ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، ان مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے،بہت جلد عبوری ویج بورڈ لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا،تباہ حال معیشت کے اثرات صحافیوں سمیت تمام طبقات پر پڑے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ایک اہم ریاستی ستون اور جمہوری نظام کا بڑا شراکت دار ہے،میڈیا صنعت سے وابستہ تمام کارکنان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کا فروغ جمہوریت اور جمہوری نظام کے لئے ناگزیر ہے۔







