اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ایس ایم ایز کا کردار اہم ہوتا ہے، ایس ایم ایز کی قومی پالیسی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو …
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار عبدالرزاق دائودکا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ایس ایم ایز کا کردار اہم ہوتا ہے، ایس ایم ایز کی قومی پالیسی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں نئی ایس ایم ایز پالیسی کے مجوزہ مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وفاقی و صوبائی حکام سمیت چیمبرز اور تجارتی حلقوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اس وقت ملک میں 32 لاکھ ایس ایم ایز ہیں اور 27 ملین لیبر فورس کام کررہی ہے اور ان کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سنتے ضرور آئے ہیں مگر گزشتہ کسی بھی حکومت نے ایس ایم ایز پر توجہ نہیں دی۔ ایس ایم ایز کی قومی پالیسی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے اور صنعتیں ترقی کریں گی اور پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا جس کے اثرات برآمدات پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایس ایم ایز کی ترقی سے نہ صرف مقامی صنعت کو فائدہ ہو گا بلکہ برآمدات بھی بڑھیں گی جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں کی ترقی اور بہتری کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی صنعت کو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں بھی فائدہ ہوگا۔اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔







