وزیر اعلیٰ بلوچستان سےمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ میں صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم ولی اللہ ترین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان سےمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ میں صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم ولی اللہ ترین کی ملاقات

کوئٹہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کے روز پشین کے علاقے کلی ہیکلزئی سے تعلق رکھنے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ میں بلوچستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم ولی اللہ ترین ولد عین الدین نے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ میر نے ولی اللہ ترین کو مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دی اور ان کی کامیابی کو قابلِ فخر قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان اپنی صلاحیت، محنت اور عزم کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

ایسے باصلاحیت طلبہ نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے صوبے کے لیے باعثِ فخر ہیں میر سرفراز بگٹی نے ولی اللہ ترین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی محنت اور لگن کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ملاقات کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سید ظفر آغا بھی موجود تھے۔