اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جمعہ کو اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمیشن گئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والی بدترین دہشت گردی اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔ وزیر خارجہ …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سری لنکا کے ہائی کمیشن کا دورہ، ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والی دہشت گردی میں جانی نقصان پر حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار افسوس کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جمعہ کو اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمیشن گئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والی بدترین دہشت گردی اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔ وزیر خارجہ نے تاثرات کی کتاب میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے قریبی دوست ملک سری لنکا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہر طرح کی معاونت کےلئے تیار ہے۔







