اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ (او جی پی) اقدامات کے حوالے سے اجلاس وزارت خزانہ میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ اور وزارت خزانہ و اقتصادی امور ڈویژن سے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے وزیر خزانہ کو نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ اقدامات کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ (او جی پی) اقدامات کے حوالے سے اجلاس وزارت خزانہ میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ اور وزارت خزانہ و اقتصادی امور ڈویژن سے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے وزیر خزانہ کو نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے فریقین سے ایکشن پلان کے حوالے سے مشاورت اور تجاویز کے حصول کا سلسلہ جاری ہے، انہیں بتایا گیا کہ اقتصادی امور ڈویژن نے وفاقی دارلحکومت اور صوبائی دارالحکومتوں میں متعلقہ وزارتوں، سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم اور دیگر فریقین کے تعاون سے نیشنل ایکشن پلان کی تیاری کیلئے مشاورتی اجلاس منعقد کئے ہیں جبکہ اس ضمن میں جولائی 2017ءمیں اسلام آباد میں قومی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا، وزیر خزانہ نے اقتصادی امور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ تمام فریقین سے ملنے والی آراءکو قومی ایکشن پلان میں شامل کریں۔








