اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نیوسریاب روڈ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نیوسریاب روڈ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی۔ وزیر داخلہ نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔








