اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے حزب اختلاف سے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے وہ پارلیمان میں آئیں، انہوں نے مزید کہا …
وزیر دفاع پرویز خٹک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے حزب اختلاف سے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے وہ پارلیمان میں آئیں، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت قومی معاملات پر حزب اختلاف کے ساتھ مل کر بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل نہیں کر سکتی جو ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے موثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کا بنیادی مقصد احتساب سے بچنا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بدعنوانی اور احتساب کے عمل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔







