وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب لاہور۔18 مئی (اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ریلوے کی ایم ایل 1 پر عملی کام کا آغاز رواں سال کے آخر میں ہو جائے گا جس پر ایک ہزار ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری ہو گی‘ وزیر اعظم کی قیادت میں حالیہ چین کے …

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔18 مئی (اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ریلوے کی ایم ایل 1 پر عملی کام کا آغاز رواں سال کے آخر میں ہو جائے گا جس پر ایک ہزار ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری ہو گی‘ وزیر اعظم کی قیادت میں حالیہ چین کے دورہ کے موقع پر ایم ایل 1 کے فریم ورک ایگریمنٹ پر دستخط ہو چکے ہیں‘ اگلے مرحلہ میں پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ کا تقرر ہو گا‘ پاکستانیوں کو جلد نئی ریلوے دیکھنے کو ملے گی‘ طنز کے تیر چلانے والے چین میں جاکر دیکھیں‘ قومی تعمیر و ترقی پر سیاست کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے۔ وہ جمعرات کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے جاوید انور بوبک سمیت دیگر ریلوے حکام بھی موجود تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں چین کا دورہ پاکستان کے مختلف منصوبوں اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے انتہائی نتیجہ خیز اور کامیاب رہا‘ پاکستانی وفد نے نہ صرف ”ون بیلٹ ون روڈ“ کے بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کی بلکہ اس دوران بہت سے ایم او یوز اور معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے‘ وزیر ریلوے نے کہا کہ تمام سیاسی اختلافات کو چھوڑ کر چین گئے اور وہاں پاکستان کی بہتری کیلئے تمام قیادت ایک پیج پر تھی جنہوں نے ملکر پاکستان کی نمائندگی کی جس سے یہ ثابت ہوا کہ سیاستدان چاہیں تو وہ مشکل سے مشکل کام بھی کرسکتے ہیں جس کامظاہرہ چین کے دورہ میں دیکھا گیا جس پر وزیر اعظم خراج تحسین کے مستحق ہیں

Leave a Reply