وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی بارے اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی کاوشوں کی بدولت آج ملک میں جمہوریت مستحکم ‘آئینی اور قانونی ادارے مضبوط ہورہے ہیں‘اپوزیشن جماعتیں درپیش چیلنجز …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی بارے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی بارے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی کاوشوں کی بدولت آج ملک میں جمہوریت مستحکم ‘آئینی اور قانونی ادارے مضبوط ہورہے ہیں‘اپوزیشن جماعتیں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مثبت کردار ادا کریں‘عوامی مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد ہم اصل بیانیے کی جانب گامزن ہیں ‘تعلیم‘ صحت ‘موسمیاتی تبدیلی ‘کھیل اور فلم انڈسٹری میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت تشخص کواجاگر کر رہے ہیں ۔وہ بدھ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) اور یو این ڈی پی کے اشتراک کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔ اس موقع پر سی پی این ای کے سینئر نائب صدر شاہین قریشی ‘نائب صدر مہتاب خان ‘عبدالخالق علی ‘یو این ڈی پی کے ڈاکٹر جبار خٹک ‘مسٹر تھامس‘اخبارات کے ایڈیٹرز سمیت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ میری اعلی تعلیم کی ڈگری بھی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہی ہے ‘اس سے قبل جو ذمہ داریاں ادا کر رہی تھی اس میں بھی میں میڈیا میں آگاہی کے لئے کام کر تی رہی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات کے موضوع پر سیمینار کے انعقاد پرسی پی این ای کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔








