اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ دنیا کو ثابت کر کے دکھائیں گے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بدھ کو کوہاٹ گیریژن میں جشن بہاراں 2019ءکی تقریب سے خطاب کر …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کوہاٹ گیریژن میں جشن بہاراں 2019ءکی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ دنیا کو ثابت کر کے دکھائیں گے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بدھ کو کوہاٹ گیریژن میں جشن بہاراں 2019ءکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں اسلام آباد سے 14 مختلف ممالک کے سفراءبھی شریک ہوئے۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن بحال ہو چکا ہے، ثابت کر کے دکھائیں گے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، سیاحت کے لئے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن اور باہمی ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اور اس مقصد کو آگے بڑھائیں گے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر امن کو فروغ دینے کے لئے کام جاری رکھے گا، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پر امن اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں چیلنج نہ کیا جائے اور ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ سول اور مسلح افواج کو سلام کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہوا، ہمارے دروازے دنیا بھر کی مہمان نوازی کے لئے کھلے ہیں، آج اس تقریب میں شرکت کے لئے ہمارے ساتھ چودہ ملکوں کے سفارتکار بھی کوہاٹ آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے فاٹا کا انضمام کیا گیا ہے، موجودہ حکومت قبائلی عوام کو گلے لگا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کوہاٹ میں جشن بہاراں 2019ءکی تقریب میں ترکی، سعودی عرب، اٹلی، مصر، سری لنکا، یمن، مراکش، مالدیپ، بنگلہ دیش، افغانستان، بحرین، انڈونیشیا، آذربائیجان اور ایران کے سفیر بھی شریک ہوئے۔ قبل ازیں پاک فوج کے اعلیٰ افسران نے آمد پر وفد کا استقبال کیا، وزیر مملکت برائے داخلہ اور سفیروں نے شہداءکی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔







