وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی قومی اسمبلی میں ذاتی وضاحت

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے ایک اینکر نے غلط اعداد و شمار پیش کئے' وہ اس ایوان کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے ارکان میں شامل ہیں' اگر اس اینکر نے اس بات پر معافی نہ مانگی تو وہ انہیں ہتک عزت کا نوٹس دیں گے' انہوں نے رواں سال ایک …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے ایک اینکر نے غلط اعداد و شمار پیش کئے’ وہ اس ایوان کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے ارکان میں شامل ہیں’ اگر اس اینکر نے اس بات پر معافی نہ مانگی تو وہ انہیں ہتک عزت کا نوٹس دیں گے’ انہوں نے رواں سال ایک کروڑ 24 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں ذاتی وضاحت پر وزیر مملکت حماد اظہر نے بتایا کہ اس ہائوس میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اراکین میں شامل ہوں، میرے بارے میں ایک ٹی وی اینکر نے غلط اعداد و شمار دیئے، میں نے رواں سال ایک کروڑ 24 لاکھ ‘ پچھلے سال ایک کروڑ 25 لاکھ اور اس سے پچھلے سال 80 لاکھ ٹیکس دیا، اگر اس اینکر نے اس پر معذرت نہ کی تو اس پر ہتک عزت کا دعویٰ اور یہ معاملہ پیمرا میں لے جائوں گا۔ میں اور نجیب ہارون دو ایسے ارکان ہیں جو کوئی ٹی اے ڈی اے اور تنخواہ نہیں لیتے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ فیاض الدین نے کہا کہ وہ ان سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں جس پر حماد اظہر نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہوں بلکہ میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اراکین میں شامل ہوں۔

مزید خبریں

Leave a Reply