وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نماز عید فیصل مسجد میںادا کریں گے جہاں عید کی نماز صبح ساڑھے سات بجے ادا کی جائےگی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی دیگر مساجد میں عید کے اجتماعات اپنے اپنے اعلان کردہ اوقات کے مطابق ہوں گے ۔جامع مسجد محمدی …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نماز عید فیصل مسجد میںادا کریں گے جہاں عید کی نماز صبح ساڑھے سات بجے ادا کی جائےگی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی دیگر مساجد میں عید کے اجتماعات اپنے اپنے اعلان کردہ اوقات کے مطابق ہوں گے ۔جامع مسجد محمدی شہزاد ٹاون میں نماز عید سات بجے،جامع مسجد ابوبکر چٹھہ بختاور میں نماز عید چھ بجے،جامع مسجد الھدی پارک روڈ میں نماز عید سات بجے،جامع مسجد طیبین ملوٹ نماز عید سات بجے،جامع مسجد العتیق فلاحی کری روڈ میں نماز عید سات بجے، جامع مسجد الحبیب مین نماز عید سات بجے،جامع مسجد اہلحدیث جی 6 میں نماز عید ساڑھے چھ بجے اور لال مسجد اسلام آباد میں نماز عید ساڑھے چھ بجے ادا ہوگی ۔دریں اثناءمرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو میں نماز عید ساڑھے سات بجے ہوگی، جامع الصادق جی 9 میں نماز عید سات بجے،مسجد الحجت ایف الیون ون میں نماز عید سات بجے اور مسجد علی ابن ابی طالب بہارہ کہو میں نماز عید سات بجے ادا کی جائے گی۔