وفاقی سیکرٹری تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری محمد یونس ڈھاگہ کی”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری محمد یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات کا نواں دور6 سے 8 نومبر کو منعقد ہوگا،چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات جنوری کے ابتدائی ہفتے میں منعقد ہونگے،حکومت تجارت کے فروغ کے ضمن میں مسابقتی ماحول فراہم کرنے کیلئے جامع …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری محمد یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات کا نواں دور6 سے 8 نومبر کو منعقد ہوگا،چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات جنوری کے ابتدائی ہفتے میں منعقد ہونگے،حکومت تجارت کے فروغ کے ضمن میں مسابقتی ماحول فراہم کرنے کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے، تجارت کے فروغ کیلئے مقامی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی جاری ہے ۔ یہ بات انہوں نے اتوارکو”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور برآمدات کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،دنیا کے مختلف خطوں میں نئی منڈیوں کی تلاش ہمارا مطمع نظر ہے اور اس مقصد کیلئے مسابقتی ماحول کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply