وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا ایسٹر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان جس مقصد کے لئے بنا تھا وزیراعظم عمران خان ملک کو اس مقصد کی طرف لے کر جارہے ہیں، قیام پاکستان سے ہی پڑوسی ملک کو ہمارا وجود برداشت نہیں ہو رہا وہ ہمیں کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہتا ہے، اقلیتوں کو ملک میں مکمل …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان جس مقصد کے لئے بنا تھا وزیراعظم عمران خان ملک کو اس مقصد کی طرف لے کر جارہے ہیں، قیام پاکستان سے ہی پڑوسی ملک کو ہمارا وجود برداشت نہیں ہو رہا وہ ہمیں کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہتا ہے، اقلیتوں کو ملک میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پاکستان کونسل آف دی آرٹس میں ایسٹر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ میں ایسٹر کی خوشی میں مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ان کی خوشی ہماری خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حالیہ دنوں میں مذہبی مقامات پر دہشتگردوں کے حملے قابل افسوس ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں آنے والے تمام انبیائے کرام اپنے پیروکاروں کو محبت ،امن، رواداری اور احترام انسانیت کا درس دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا وزیراعظم عمران خان ملک کو اسی مقصد کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک کو ہمارا وجود شروع دن سے ہی برداشت نہیں ہو رہا اور وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہمیشہ سازش میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کرتی رہے گی۔ قبل ازیں تقریب میں مسیحی طالب علموں نے اپنے مذہبی عقائد پر خاکے ،ملی یکجہتی کے لئے نغمے اور دیگر پروگرام پیش کیے۔تقریب میں اقلیتی اراکین قومی اسمبلی اور مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply