وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیزکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں، غیر ملکی فنڈنگ کرپشن پر ان کے اعترافی بیان اس کا واضح ثبوت ہیں وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیزکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ غیر ملکی …

عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں، غیر ملکی فنڈنگ کرپشن پر ان کے اعترافی بیان اس کا واضح ثبوت ہیں
وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیزکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن پر عمران خان کے اعترافی بیان اس کا واضح ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں یہ اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کی طرف نیازی سروسز کی رقم واجب الادا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے اعترافی بیانات کی وجہ سے وہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے لیکن انہیں نااہل ایک اقامے پر کیا گیا، انہوں نے محمد نواز شریف کی نااہلی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف ایک بڑی سازش قرار دیا اور کہا کہ وہ بہت جلد اس پر ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ دانیال عزیز کا مذید کہنا تھا کہ محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا نام پاناما پیپرز میں موجود نہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ انصاف ہونا چاہیئے۔

Leave a Reply